اپرجھنگ کینال پر پڑنے والا 120 فٹ کا شگاف بند کر دیا گیا

اپرجھنگ کینال پر پڑنے والا 120 فٹ کا شگاف بند کر دیا گیا

لاہور(نمائندہ پاکستان) اپرجھنگ کینال سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر پڑنے والے 120 فٹ سے زائد شگاف کو بیس گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے بند کر دیا گیا ہے اور نہر کو معمول کے مطابق چلا دیا گیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق شگاف کی اطلاع کے فوراً بعد نہر کو ہیڈ قادرآباد سے بند کر دیا گیا تھاجبکہ شگاف کی بھرائی کے کام کا آغاز ایک دن بعد نہری پانی مکمل بند ہونے کے بعدہی شروع کیا جا سکا۔ترجمان نے بتایا کہ شگاف کے اسباب کا جائزہ لینے کے لئے اریگیشن کے سینئر انجینئرز پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جوکہ بہت جلد اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کرئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 120فٹ سے زائد پڑنے والے شگاف سے مزید نقصان ہو سکتا تھا مگر بھاری مشینری کی مدد سے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو کسی مزید نقصان سے بچا لیا۔جس کے بعد اب نہر معمول کے مطابق چل رہی ہے اور علاقہ کے کسانوں کو شیڈول کے مطابق پانی مل رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1