قائد کی زندگی اور طرز حکمرانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

قائد کی زندگی اور طرز حکمرانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر میں ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے کروڑوں مسلمانوں کو انگریزوں اور ہندؤں کی غلامی سے نجات دلا کر ایک علیحدہ وطن بنا کر دیا ، قائد نے ہمیشہ ایمان ، اتحاد اور تنظیم کا درس دیا قائد کی زندگی اور طرز حکمرانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں پھنسا دیا ہے ، اور انکی توجہ صرف اور صرف مال بنانے پر لگی ہوئی ہے ،قائد کے افکار پر عمل کر کے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہے ، تحریک انصاف اکیس سالوں سے کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ، نواز شریف مافیا ملکی اداروں کی تذلیل کر رہاہے جو قابل مذمت ہے ،نواز شریف اورشہباز شریف کو بڑھکیں لگانے کے بجائے لوٹ مار کا حساب دیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قائد اور اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور کرپٹ ٹولے کو منطقی انجام تک پہنچا تک دم لیں گے ، تحریک انصاف قائد کے اصولوں کے مطابق پر امن سیاسی جدو جہد کر رہی ہے جو کامیابی کے قریب ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1