سیکیورٹی صورتحال کی بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ، خادم حسین

سیکیورٹی صورتحال کی بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ، ...

لاہور(کامرس رپورٹر)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کی بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ۔ماہ نومبر 2017کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری20کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو رواں مالی سال کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کاری 3ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گاجو خوش آئند ملکی معیشت کے لیے استحکام کا باعث بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزفیروز پور بور ڈ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کی بدولت ملک میں چین نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی جس میں آنے والے سالوں میں مزید اضافہ ہوگا۔چین کے علاوہ امریکہ، برطانیہ ،کوریا اور بعض یورپی ممالک کی نجی کمپنیاں سی پیک منصوبہ کے تناظر میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں اور آنے والے سالوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا جس سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا اور ملک بھر میں نئی ملازمتوں کے مواقع سے بے روزگاری جیسے مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1