پاکستان کیلئے سب کو ذاتی مفادپر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی ، نبیل طارق

پاکستان کیلئے سب کو ذاتی مفادپر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی ، نبیل طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ مثبت اور اصلاحاتی اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال جبکہ ملکی معیشت ابھی صرف اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے ،عالمی حالات کے تناظر میں دور اندیشی اورآنکھیں کھلی رکھنے کیساتھ ساتھ گھمبیر چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کیلئے مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو سب کچھ ہے اس لئے سب کو ذاتی مفادپر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی بصورت دیگر ہمارے پاس پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تذبذب کی صورتحال سے کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا ہے جس کے لامحالہ معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ملک میں کاروباری سر گر میوں کے فروخ اور معیشت کی ترقی کیلئے مثبت اور اصلاحاتی اقدامات کو آگے بڑھائیں گے ۔