پوپ فرانسس کے خطاب سے کچھ دیر قبل خاتون نے نیم برہنہ احتجاج شروع کر دیا

پوپ فرانسس کے خطاب سے کچھ دیر قبل خاتون نے نیم برہنہ احتجاج شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویٹی کن (آئی یان پی ) پوپ فرانسس کے خطاب سے کچھ دیر قبل فیمن نامی تنظیم کی خاتون نے نیم برہنہ احتجاج شروع کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم اس تنظیم کی ایک رکن نے عریاں حالت میں نیٹیوٹی یعنی ولادت یسوع مسیح کے منظر سے حضرت عیسی کا مجسمہ چرانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس خاتون نے نعرہ لگایا خدا ایک خاتون ہے۔ یوکرائن کی اس پچیس سالہ شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس خاتون پر پولیس اہلکار کو زخمی کرنے، مذہبی علامات کی توہین کرنے، چوری کی کوشش کرنے اور عوامی مقامات پر فحش انداز اپنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -