بھارتی فورسز ہمیں ہراساں کر رہی ہے ، اہلخانہ حریت رہنماء

بھارتی فورسز ہمیں ہراساں کر رہی ہے ، اہلخانہ حریت رہنماء

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیںآزادی پسند رہنماء مشتاق احمد زرگر کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ مشتاق زرگر کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ فورسز انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق زرگر جاری جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں اور انکے اہلخانہ اور رشتہ داروں کو انکے نظریات اور جدوجہد آزادی سے وابستہ کی سزا دی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق کے بڑے بھائیوں فیاض احمد زرگر اور ظہور احمد زرگر کو بھی انتقامی کارروائیوں اور تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے مظالم کی تمام حدوں کو پار کردیا ہے اور انکے بھتیجوں اور بھانجوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ۔ ایک اور رشتہ دا ر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حریت رہنماء کے رشتہ داروں کو نظربندی اور گھروں پر چھاپوں جیسے کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے مشتاق زرگر گھر سے گئے ہیں ہمارے پاس ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور ہمیں بلا جواز طورپر تنگ طلب کیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر