جاپانی راکٹ نے 2 مصنوعی سیارچے خلا میں پہنچادیئے

جاپانی راکٹ نے 2 مصنوعی سیارچے خلا میں پہنچادیئے

ٹوکیو(اے پی پی) جاپان کے ایک H2A راکٹ نے 2 مصنوعی سیارچے مختلف بلندی کے مداروں میں پہنچا دیئے ہیں۔ جاپان کے ذرائع کے مطابق یہ راکٹ جنوب مغربی جاپان کے کاگوشیما میں واقع تانیگاشیما خلائی مرکز سے ہفتے کو صبح تقریباً 10 بج کر 26 منٹ پر روانہ ہوکئے گئے، پہلا مصنوعی سیارہ شیکی سائی، راکٹ کی روانگی کے تقریباً 16 منٹ بعد تقریباً 790 کلومیٹر کی بلندی پر واقع مدار میں چھوڑا گیا۔ اس کے بعد راکٹ کے انجنوں کو الٹا چلا کر اسے کم بلندی پر لایا گیا۔ دوسرا مصنوعی سیارہ تسْوباما تقریباً دوپہر 12 بج کر 14 منٹ پر زمین سے 480 کلو میٹر بلند مدار میں چھوڑا گیا۔ مصنوعی سیارہ شیکی سائی ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے اور ان کی پیشگوئی کرنے کے لیے درکار اعداد و شمار جمع کرے گا جبکہ تسْوباما کم بلندی کے مدار کی ٹیکنالوجی کی آزمائش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔جاپان نے پہلی بار دو مصنوعی سیاروں کو مختلف بلندی کے مداروں میں پہنچایا ہے۔

مزید : عالمی منظر