ماسکو میں بس حادثہ ،5 افراد ہلاک‘15زخمی

ماسکو میں بس حادثہ ،5 افراد ہلاک‘15زخمی

ماسکو(آئی این پی ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں بس حادثہ میں5 افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔ روسی میڈیا کے مطابق ماسکو میں پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ایک بس زیر زمین ریلوے اسٹیشن کے داخلی دروازے سے نیچے چلی گئی۔ ماسکو کے مغرب میں واقع زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر اکثر لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ایک حادثہ تھا یا بس کے ڈرائیور نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر