یوکرائنی حکومت 306 باغیوں اور باغی74 قیدیوں کو آزاد کریں گے

یوکرائنی حکومت 306 باغیوں اور باغی74 قیدیوں کو آزاد کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیو(آئی این پی ) یوکرائنی حکومت اورعلیحدگی پسند باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ (آج) ہو گا ، یوکرائنی حکومت باغیوں سے تعلق رکھنے والے 306 افراد کو رہا کرے گی، باغی74 قیدیوں کو آزاد کریں گے۔ غیر ملکی میدیا کے مطابق یوکرائنی حکومت اور اس ملک کے مشرقی حصے میں سرگرم علیحدگی پسند باغی قیدیوں کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیدیوں کا یہ تبادلہ( آج ) بدھ کو ہو گا۔ یوکرائنی حکومت باغیوں سے تعلق رکھنے والے تین سو چھ افراد کو رہا کرے گی جبکہ اس کے بدلے میں روس نواز باغی چوہتر قیدیوں کو آزاد کریں گے۔ باغیوں اور یوکرائنی حکومت کے مابین پہلی مرتبہ اتنے زیادہ قیدیوں کا تبادلہ ایک ساتھ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -