سعودی عرب ،کسٹم حکام نے لاکھوں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

سعودی عرب ،کسٹم حکام نے لاکھوں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ریاض(اے این این)سعودی عرب کے کسٹم حکام نے ساحلی راستے سے 13 لاکھ 18 ہزار 208 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی3کوششیں ناکام بنا دیں ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل علی العطوی نے میڈیا کو بتایا کہ سمگلنگ کی وارداتیں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ پہلے آپریشن کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ، دوسری واردات میں 4 لاکھ 36 ہزار 868 اور تیسری دفعہ 1 لاکھ 21 ہزار 290 سے زیادہ نشہ آور گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ یہ سب ٹرکوں میں چھپا کر سعودی عرب لائی گئی تھیں۔

مزید : عالمی منظر