ایرانی عدالت نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک محقق کوسزائے موت سنادی

ایرانی عدالت نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک محقق کوسزائے موت سنادی

تہران (آن لائن) ایران کی سپریم کورٹ نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک محقق کو سزائے موت سنادی ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد رضا جلیلی جو کہ اپریل 2016سے جیل میں تھا رواں ماہ کے آخر میں یہ اعتراف کرتے ہوئے ٹی وی پر دکھایا گیا تھا کہ اس نے موساد اور اسرائیل جوہری سائنسدانوں کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں ایرانی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز احمد رضا جلیلی کو سزائے موت سنائی ہے حقوق انسانی گروپوں نے ایرانی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر