یمن سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 32افراد ہلاک

یمن سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، 32افراد ہلاک

صنعا(آن لائن) یمن میں سعودی اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت32افراد ہلاک ہوگئے ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی شائدین نے بتایا کہ صنعا کے نزدیکی قصبے آسیہ میں 11افراد ہلاک ہوئے جبکہ صنعا میں ہی ایک گھر پر گرائے جانیوالے بم کے دھماکے میں بھی 9افراد ہلاک ہوگئے جنوبی صوبہ ہادیہ میں ایک بس کو دو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس میں 9افرادلقمہ اجل بنے صوبہ دامیر میں ہونیوالے فضائی حملے میں 4افراد ہلاک جبکہ 55زخمی ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر