سیز فائر خلاف ورزی ، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمیشن دفتر خارجہ طلب ، فوجی جوانوں ، شہریوں کی شہادت پر احتجاج ریکارڈ

سیز فائر خلاف ورزی ، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمیشن دفتر خارجہ طلب ، فوجی ...

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پربی ایس ایف کی مسلسل بلا جواز فائر بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمیشن کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وزرتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے پیر کے روز لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائر بندی کی خلاف ورزی سے پاکستان کے تین فو جی شہید اور چند زخمی بھی ہوئے، بھارت کایہ دعویٰ کو بھی سراسر غلط ہے کہ فائر بندی کی خلاف ورزی پاکستان کی طرف سے کی گئی ، بھا ر ت سے کہا ہے وہ 2003 کے فائر بندی کے معاہدے پر عملدر آمد جار ی رکھے اور اگر خلاف ورزی ہوتی ہے، تو اقوامِ متحدہ کے ارکان کو لا ئن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کی اجازت گے تاکہ وہ خود اس بات کا جائزہ لے سکے کہ کون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

پاکستان احتجاج

مزید : علاقائی