مولانا حلیم الرحمن قریشی انتقال کر گئے

مولانا حلیم الرحمن قریشی انتقال کر گئے

کراچی (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کراچی کے سابق نائب امیراور ممتاز عالم دین ،اساذالعلماء بابائے جمعیت مولانا حلیم الرحمن قریشی طویل علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ انہوں نے پسماندگان میں 3 صاحبزادے 5 صاحبزادیاں ،ایک بیوہ اور 5 بھائی سوگوار چھوڑے ہیں ۔ نماز جنازہ انکے چھوٹے بھائی مولانا عبدالرشید نعمانی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں جمعیت علماء اسلام سمیت شہر بھر کے عہدیداروں، کارکنوں، علماء کرام، طلباء، ائمہ مساجد، خطباء، انکے عقیدت مندوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مولانا حلیم الرحمن قریشی جمعیت علماء اسلام کا قیمتی اثاثہ تھے ، انکے اچانک انتقال سے علمی حلقوں خصوصا جمعیت علماء اسلام کی جاری جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ ملک بھر کے جمعیت علماء اسلام سے وابستہ علماء کرام طلباء اور جماعتی احباب کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ وہ فون پر مولانا حلیم الرحمن قریشی کے بڑے صاحبزادے مولانا حمیدالرحمن، قاری محمد عثمان اور بھائی مولانا عبدالرشید نعمانی سے گفتگو کررہے تھے ۔

مولانا حلیم الرحمن قریشی

مزید : علاقائی