بینظیر کا قتل بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے : ایاز صادق

بینظیر کا قتل بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے : ایاز صادق

اسلا م آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ محتر مہ بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر اور پاکستانی سیاست میں بے مثال بصیرت رکھنے والی لیڈر تھیں ۔انہو ں نے پاکستانی سیاست میں اپنی ذہانت اور انتھک کوششوں اور بہادری سے اپنی جگہ بنائی ۔انہوں نے بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک بہادر اور نڈرلیڈر تھیں اور انہوں نے اپنے وقت کے ہر آمر اور ظالم کے سامنے ڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کیا ۔ پاکستان میں پسے ہوئے طبقوں کی حمایت اور قومی ہم آہنگی کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ مفاہمت اور برداشت پر یقین رکھتی تھیں ۔انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹیوں سے مبرا ہو کر جمہوریت اور ملک کی خوشحالی کے لیے کام کریں ۔سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی ۔

ایاز صادق

مزید : علاقائی