مردم شمالی نتائج درست ہوئے تو اگلا وزیر اعلٰی سندھ ہمارا ہو گا : فاروق ستار

مردم شمالی نتائج درست ہوئے تو اگلا وزیر اعلٰی سندھ ہمارا ہو گا : فاروق ستار

اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے وزیراعظم کے الیکشن کیلئے تیاری نہیں کی، مردم شماری نتائج د ر ست ہوئے تو2018کے عام انتخابات کے بعد سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوایم پاکستان کا ہوگا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے حالیہ جلسے تاریخی جلسے تھے اورابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے، جتنی بھی دھڑے بازی کرلی جا ئے ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ نہیں توڑا جا سکتا، 2018کے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اورسکھر سے جیتے گی، روایتی مخالف صرف الزام ہی لگاتے ہیں، ہمارا 23 اگست 2016 کا اقدام عوام کے سامنے ہے، مقدمات کے فیصلے عدالتوں کو کر نے دیئے جائیں اور میدان میں آکربنیادی ایم کیو ایم کا مقابلہ کریں، ارشد وہرہ اوران کے وکیل غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں ، وہ ادھر ادھر کی ہانکنے کے بجائے اصل معاملے پر بات کریں، اپنا اور ہمارا وقت برباد نہ کریں۔

فاروق ستار

مزید : علاقائی