2018ء ایک لاکھ 79ہزار 201پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے

2018ء ایک لاکھ 79ہزار 201پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2018 کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے مطابق آئندہ سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وزیراعظم نے عازمین حج کیلئے بہترین سفری اور رہائش کی سہولیات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے ، سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا، جبکہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے کوٹے میں کمی کی گئی ،حج 2018ء، ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری حج سکیم کی درخواستیں 15 جنوری سے 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی، قرعہ اندازی 26 جنوری 2018ء کو ہوگی، حج 2018ء میں 60 فیصد سرکاری سکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کی بکنگ کیلئے ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی میعاد 28 فروری 2018ء تک ہو، کارآمد ہوگا۔ پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

حج2018

مزید : علاقائی