سعودی عرب کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

سعودی عرب کا اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شطرنج کی عالمی نتطیم ورلڈ چیس فیڈریشن کے مطابق سعودی عرب نے شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے سات اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں قطری کھلاڑیوں کو بھی ویزے فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ گزشتہ روز شروع ہوا جو(آج) بدھ کو سعودی عرب میں ختم ہو گا ۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ سعودی عرب سمیت کسی خلیجی ریاست کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

سعودی عرب

مزید : علاقائی