چھٹیاں گزارنے آنیوالی اقوام متحدہ میں تعینات بھارتی سفارتکار اپنے ہی ملک میں لٹ گئی

چھٹیاں گزارنے آنیوالی اقوام متحدہ میں تعینات بھارتی سفارتکار اپنے ہی ملک ...

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اقوام متحدہ میں تعینات بھارتی خاتون سفارتکاراینام گمبھیر سے ان کے دونوں موبائل فون چھین لئے۔سالانہ چھٹیوں پر بھارت آئی ہوئی اینام گمبھیرجو کہ اقوام متحدہ میں سیکورٹی کونسل ریفارمز، کاؤنٹر ٹیررزم اور سائبر سیکورٹی معاملات کی انچارج فرسٹ سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں گزشتہ شام نئی دہلی کے علاقہ روہنی میں پیدل جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے کوئی ایڈریس پوچھنے کیلئے انہیں روکا اور اس کے ہاتھ سے اس کے دونوں موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔اینام گمبھیرنے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل کا نمبر نوٹ نہیں کر سکی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی سفارتکار

مزید : علاقائی