2018ء سے حکومت کابائیو میٹرک پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

2018ء سے حکومت کابائیو میٹرک پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور(میاں اشفاق انجم سے)نئے سال 2018ء سے حکومت پاکستان نے بائیو میٹرک پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نادرا کے سم والے شناختی کارڈ کی طرح پاسپورٹ میں بھی تمام معلومات پر مبنی (چِپ)لگی ہوئی ہو گی ،وزارت داخلہ نے تیاریاں مکمل کر لیں ،مارچ2018ء سے پہلے مرحلے میں گورنمنٹ آفیشل اور سٹاف کے پاسپورٹ بنیں گے ، اگست2018ء سے بائیو میٹرک پاسپورٹ بنانے کا مرحلہ عوام کے لیے کھولا جائے گا نئے پاسپورٹ میں الیکٹرونک چِپ لگے گی جس میں فنگر پرنٹس سمیت تمام معلومات موجود ہوں گی ،بائیو پاسپورٹ کا عوام کے لیے آغاز مارچ2018ء سے کیا جا رہا ہے۔

بائیو میٹرک

مزید : علاقائی