نئی اور پرانی انرول 2856حج کمپنیوں کا آڈٹ،فائلوں کے انبار لگ گئے

نئی اور پرانی انرول 2856حج کمپنیوں کا آڈٹ،فائلوں کے انبار لگ گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کا ملک بھر سے نئے اور پرانے انرول 2856کمپنیوں سے کاغذات لینا مہنگا پڑ گیا ،کاغذات حج آرگنائزر سیکشن میں وصول ہو رہے ہیں آڈٹ کی ذمہ داری سیکشن آفیسر حماد نذر کی لگی ہوئی ہے ،ایچ جی او سیکشن کا کمرہ جو پہلے ہی فائلوں سے بھرا پڑا تھا اس میں دوبارہ سینکڑوں فائلیں آ گئی ہیں ،ایک ایک فائل کا آڈٹ کیسے ہو گا کتنے دن لگیں گے حکم امتناعی کب ختم ہو گا آڈٹ کمپنی کو فائلیں کب دی جائیں گی حکم امتناعی میں آڈٹ فرم آڈٹ کر سکتی ہے یا نہیں نئی بحث شروع ہو گئی ہے،ایچ جی او سیکشن کا عملہ فائلوں کے ڈھیر سے پریشا ن ہیں اس کا کیا کیا جائے۔

فائلوں کے انبار

مزید : علاقائی