ٹرمپ کو ہٹانے کیلئے منصوبندی کا دعویٰ

ٹرمپ کو ہٹانے کیلئے منصوبندی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی راجر سٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کابینہ کے چند افراد ڈونلڈ ٹر مپ کو عہدے ہٹانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نہ صرف کابینہ کے افراد بلکہ کابینہ سے باہر موجود افراد بھی اس سلسلے میں کوشاں ہیں ۔ خبررساں ادارے ’’ C-SPAN‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے راجر سٹون نے دعویٰ کیا کہ میرے ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ امریکی کابینہ میں موجود چند افراد اور کابینہ سے باہر کچھ لوگ امریکی آئین میں25ویں آئینی ترمیم کا سہارا لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں اور ہاں میرا یقین ہے بعض افراد اس حوالے سے بحث کر رہے تھے اور یہ افراد کابینہ کے اندر اور باہر بھی موجود ہیں، اس حوالے سے منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے جو کہ ایک کابینہ سے زیادہ وسیع ہے،25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر کو ہٹانے کیلئے کابینہ کے افراد کی اکثر یت کے علاوہ نائب صدر کا ووٹ بھی ضروری ہے ، تاہم صدر کو ہٹانے کے حوالے سے اکثر لوگ تیار ہیں ۔ واضح رہے 25ویں آئینی ترمیم صدر کے غیر موذوں اور غیر مؤثر ہونے پر انتقال اقتدار کے خدو خال طے کرتی ہے،اس آئینی ترمیم کو قبل ازیں 6مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے ۔
دعویٰ

مزید :

علاقائی -