28دسمبر کو لاہوریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ دینگے : سعد رفیق

28دسمبر کو لاہوریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ دینگے : سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے 28دسمبر کو لاہور کے شہریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ ملے گا، وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیساتھ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے 117ایکڑ پر مشتمل باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد ر کھیں گے اور اس عظیم الشان منصوبے کو محض دو برس کے مختصر عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ قیام پاکستان کے حوالے سے لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ شہر کے حسن کو چار چاند لگا دے گا۔گزشتہ روزرکن پنجا ب اسمبلی یاسین سوہل کی قیادت میں لیگی کارکنوں سے بات چیت میں انکا مزید کہنا تھا جہاں باب پاکستان پراجیکٹ سے چونگی امرسدھو، والٹن اور دیگر علاقوں کے لاکھوں مکینوں کو تفریح اور کھیل کے مواقعے فراہم کرے گا وہاں تاریخ کا وہ قرض بھی ادا ہو گا جس کا خواب غلام حید ر وائیں مرحوم کے دور سے دیکھا جا رہا ہے۔ والٹن میں یہی وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان سے آنیوالے مسلمانوں کے قافلوں نے قیام کیا تھا ۔ باب پاکستان کے مونومنٹ یعنی یادگار بلاک میں مینار، لائبریری، آڈیٹوریم اور آرٹ گیلری شامل ہیں۔ کرکٹ ، فٹ بال اور ہاکی گراونڈ اور سٹیڈیم ، دو ٹینس کورٹ، دو والی بال کورٹس، دو سوئمنگ پولز دو کلومیٹر لمبا جاگنگ ٹریک، ایک بیڈ منٹن کورٹ کیساتھ ساتھ انڈور جمنازیم اور سپورٹس کمپلیکس بھی شامل کئے گئے ہیں جو بین الاقوامی معیار کے ہوں گے۔ منصوبے میں فوڈ کورٹ، برڈ ہاوس، سووینئر شاپاس، بوٹنگ اور واٹر سکوٹرز کیساتھ جھیل اور متعدد دیگر سہولتیں بھی شامل ہیں۔ ہجرت کی یادگار کے طور پر ٹرین کی دو بوگیاں، دو بیل گاڑیاں، چوبیس ٹینٹ سٹر کچرز بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
سعد رفیق

مزید :

علاقائی -