لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما کی تعطیلات کے لئے ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما کی تعطیلات کے لئے ججز روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے لئے ججز روسٹر جاری کر دیا ،چھٹیوں کے پہلے ہفتے میں 21 جج صاحبان پرنسپل نشست اور 4 ڈویژن بنچ فوری اور اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے ۔ہفتہ وار روسٹر کے مطابق چھٹیوں کے پہلے ہفتے میں 21 جج پرنسپل نشستوں پر ارجنٹ اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔سنگل بنچز میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ ،جسٹس یاور علی سمیت 21 جج شامل ہیں جبکہ چھٹیوں کے پہلے ہفتے میں چار ڈویژن بنچ فوجداری سمیت تمام معاملات کے مقدمات کی سماعت کریں گے ،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس شاہد کریم ،ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس یاور علی اور جسٹس شہرام سرور ،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سردار احمد نعیم ،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہوں گے ۔یہ روسٹر29 دسمبر تک نافذالعمل ہوگا۔
روسٹر جاری

مزید :

علاقائی -