ہڈیارہ:بیوی نے شوہر کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا

ہڈیارہ:بیوی نے شوہر کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا

لاہور(نامہ نگار)مردوں کے بعد اب بیویاں بھی انہیں گھروں سے نکالنے لگیں،گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق علی خاں کو بیوی نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا،شوہرمشتاق علی انصا ف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہڈیارہ کے رہائشی ایک شخص مشتاق علی خان اپنے دو بچوں چارسالہ فیضان اور تین سالہ رمضان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا،درخواست گزار نے اپنے وکیل امتیاز مغل کی وساطت سے درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ اس کی بیوی اس پر تشدد کرتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جس روز کما کر نہ لائیں تو بھائیوں کی وساطت سے اس پر تشدد کیا جاتا ہے اور دونوں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بچے بیوی کے حوالے کردئیے جائیں۔ عدالت نے مشتاق علی کے بیان کے بعد بیوی نورین کو طلب کرتے ہوئے دونوں بچے ماں کے حوالے کردئیے ہیں۔

گھر سے نکال دیا

مزید : علاقائی