نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) کسٹم حکام نے منگل کو بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پرکروڑوں مالیت کے نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان باشندہ عزیز اللہ غیر ملکی پرواز ٹی کے 711 سے ڈنمارک جا رہا تھا ،کسٹم حکام نے شک پڑنے پر افغان باشندے کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے اندر سے قیمتی نوادرات اور مورتیاں برآمد ہوئیں، جس پر کسٹم حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیااوراس سے تفتیش جاری ہے،ملزم سے برآمد ہونے والے نوادرات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی