عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائیگی، شوکت یوسفزئی

عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائیگی، شوکت یوسفزئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی کی الگ پارٹی بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گی۔شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کرکے بتادیں تو بڑی بات ہوگی۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے جب کہ ان کے تمام کارتوس ڈی فیوز ہوگئے اور اب وہ خالی اسلحہ پر گزارا کریں گی۔

مزید : علاقائی