گوالمنڈی: 35سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر ہلاک
لاہور (خبر نگار) گوالمنڈی کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر نشئی قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت کے اصل اسباب پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوں گے۔