کرسمس کے موقع پر شاندار سکیورٹی انتظامات،امین وینس کی افسروں کو شاباش

کرسمس کے موقع پر شاندار سکیورٹی انتظامات،امین وینس کی افسروں کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر )کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کرسمس کے موقع پر شاندار سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ تمام افسران و اہلکارتین دنوں سے دن رات جاگ کر تمام گر جا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں سرچ آپریشنز کی مانیٹرنگ و ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ شہر کے تمام پارکوں میں انٹری سے لے کر انخلاء تک کے بہترین سرچنگ انتظامات پر تعینات پولیس اہلکا ر شاباش کے مستحق ہیں ۔اللہ پاک کی خاص مہربانی اور پولیس اہلکاروں کے جذبہ حب الوطنی کے باعث کرسمس کی تمام تر تقریبات پرامن سرا نجام پائیں۔

مزید :

علاقائی -