کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ملزم شیر عباس نیب کے ہاتھوں گرفتار

کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ملزم شیر عباس نیب کے ہاتھوں گرفتار

لا ہور (خبر نگار)نیب لاہور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزم شیر عباس کو شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا۔عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں سے محروم کرنے والے ملزم شیر عباس کے پانچ ساتھی پہلے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ملزم شیر عباس نے حلقہ پٹواری سے ملی بھگت اور شیخوپورہ میں جعلی کاغذات پر کروڑوں روپے مالیت کی زمین فروخت کی تھی۔نیب لاہورنے ان ملزمان کیخلاف اگست 2014 میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 5ملوث ملزمان گرفتارکئے۔2015 میں نیب لاہور کیجانب سے احتساب عدالت میں 10ملزمان کیخلاف کرپشن ریفرنس داخل کیا گیا۔گرفتار ملزم شیر عباس کو پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے مفرور قرار دیا تھا۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم سید ابرار حسین، سید نیاز حسین, صفدر عباس, بابر شہزاد اور یار محّمدخان شامل ہیں۔ نیب لاہور ملزم شیر عباس کو ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کرے گا۔

مزید : علاقائی