تاپنے کیلئے جلائی گئی آگ کپڑوں میں لگنے سے 50سالہ شخص جھلس کر جاں بحق

تاپنے کیلئے جلائی گئی آگ کپڑوں میں لگنے سے 50سالہ شخص جھلس کر جاں بحق

لا ہور (خبر نگار)شالیمار کے علاقے میں سردی سے بچنے کے لیے جلائی گئی آگ کپڑوں میں لگنے کے نتیجے میں 50سالہ شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردی ۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے شہاب پارک ڈپٹی یعقوب کالونی کا رہائشی 50سالہ معراج دین اہلخانہ کی غیر موجودگی میں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے کمرے میںآگ جلا کر تاپ رہا تھا کہ اچانک اس کے کپڑے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر موقع پر دم توڑ گیا۔

مزید : علاقائی