نیو ایئرّ نائٹ: سکیورٹی پلان تیار ، شہر بھر میں 10ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے

نیو ایئرّ نائٹ: سکیورٹی پلان تیار ، شہر بھر میں 10ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی ...

لا ہور (کرائم رپورٹر )محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ملنے والی اطلاعات نیو ائیر نائٹ کے موقع پر کس ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں تقریبا10ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے یہ نفری مال روڈ ، لبرٹی ماکیٹ ، فیروزپور روڈ ، کینال روڈ ، شادمان ، ڈیفنس بلیوارڈ، فورٹریس سٹیڈیم ، اقبال ٹاون سمیت اہم مقاما ت پر تعینات کی جائے گی ۔

مزید : علاقائی