راوی روڈ: مختلف کاروائیوں میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم اور منشیات فروش کو گرفتار

راوی روڈ: مختلف کاروائیوں میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم اور منشیات فروش کو ...

لا ہور (کرائم رپورٹر )راوی روڈ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او راوی روڈ محمد عا صم رفیع کے مطابق راوی روڈ پولیس نے کریک ڈاون کے دوران منشیات فروش تاج دین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1430 گرام چرس اور عبدالجبار نامی شخص کو ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : علاقائی