پنجاب بھر میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی دینے کیلئے ڈی پی سی کا شیڈول جاری

پنجاب بھر میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی دینے کیلئے ڈی پی سی کا شیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبے بھر میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی دینے کے لئے ڈی پی سی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور ڈی پی اوز سے فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب ترقی کے حامل پولیس انسپکٹرز سے ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی دی جا رہی ہے جس کے لئے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے پولیس انسپکٹروں کی ترقی کے لئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے لئے جنوری 2018ء کے پہلے ہفتہ تک سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈی پی اوز سے فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ترقی کے حامل انسپکٹرز کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں جس کے بعد انسپکٹروں کو ڈی ایس پی عہدہ پر ترقی دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -