مغلپورہ چوک میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کا چالان

مغلپورہ چوک میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کا چالان

لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ چوک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ایک شہری کا چالان کردیا۔ شہری کا نام شہبازشریف بتایا گیا ہے۔ٹریفک پولیس مغل پورہ کے ٹریفک انسپکٹر خالد خان کے مطابق مغل پورہ چوک میں ایک شہری کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا گیا۔جس پر شہری نے بتایا کہ وہ اُس کا نام شہباز شریف ہے اور اُس کا چالان نہ کیا جائے۔ جس پر ٹریفک وارڈن عدنان نے شہری شہباز شریف کا چالان کردیا۔ ٹریفک وارڈن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شہری نے اپنا نام شہباز شریف بتایا جس پر اس کا چالان کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی