جھوٹا بیان دینے پرایس ایچ او مصری شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جھوٹا بیان دینے پرایس ایچ او مصری شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مستحسن منہاس نے جھوٹا بیان دینے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس کو ایس ایچ او مصری شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، فاضل جج نے سی سی پی او لاہورکو ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے مراسلہ بھی بھجوا دیاہے۔عدالت میں میاں وقاص ایڈووکیٹ نے بتایا کہ فرخ نذیر بٹ نے عدالت میں بابرجاوید نامی شخص کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے کے لئے اندراج مقدمے کی درخواست دی جس پر عدالت نے ایس ایچ او مصری شاہ کو مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا۔

مزید : علاقائی