قتل کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

قتل کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار)شہری کو دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ،جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد جاویدکے روبرو غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم عنائت علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے کے بعد مدعی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی تھی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا ،ملزم سے فائرنگ میں استعمال کیا گیا اسلحہ برآمد کرنا باقی ہے ۔

مزید : علاقائی