منشیات فروشی میں ملوث ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی حنیف کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کے روبرو گجر پورہ پولیس نے ملزم علی حنیف کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 320گرام چرس برآمد کی تھی،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم منشیات فروشی کے ناجائز کاروبار میں ملوث ہے۔