عدم پیشی پر31ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدم پیشی پر31ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر31ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے 13جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ، ون ویلنگ،ڈینگی ایکٹ اور شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان میں وقاص، عمر رشید، اسامہ،عقیل اکبر، مبشر، شفیع محمد ، مشتاق، عاشق، محمد یعقوب، محمد عثمان، نعمان، اصغر علی، محمد فہیم، علیم عباس اکرام رمضان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی