سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنوں کے میاں صاحب ’’آئی لو یو‘‘ کے نعرے

سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنوں کے میاں صاحب ’’آئی لو یو‘‘ کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنوں نے میاں صاحب ’’آئی لو یو‘‘ کے نعرے لگائے، میاں نواز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ منگل کو مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف سوشل میڈیا کنونشن کے مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مریم نواز ، پرویز رشید اور دیگر اہم مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نواز شریف کی آمد پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، کارکنوں نے اس موقع پر نواز شریف کو دیکھ کر نواز شریف’’آئی لو یو‘‘کے نعرے لگائے۔
سوشل میڈیا کنونشن

مزید :

صفحہ اول -