کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتالوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے : وزیر اعظم

کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتالوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے : وزیر اعظم

راولپنڈی (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاشرے بالخصوص غریب افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے‘ وفاقی حکومت ہسپتال کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کی بہتری سے متعلق اجلاس میں جدید سہولیات سے آراستہ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کی بہتری سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کنٹونمنٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ نے صحت سہولیات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی کنٹونمنٹ کے رہائشی اور غیر رہائشی افراد کو دی جانے والی صحت سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ہسپتال کو جدید طبی آلات اور سہولیات سے آاستہ کرنے پر بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید سہولیات سے عوام بالخصوص غریب افراد کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ موجودہ پانچ سو بستروں کی سہولت کے ساتھ میڈیکل کالج کا قیام اپ گریڈیشن میں شامل ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاشرے بالخصوص غریب افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت ہسپتال کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول