رانا افضل خان نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

رانا افضل خان نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے رانا افضل خان سے وزیرمملکت برائے خزانہ کا حلف لیا اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔اس سے قبل رانا افضل پارلیمانی سیکریٹری خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بیماری کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امور خزانہ چلا رہے تھے۔

مزید : صفحہ اول