کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول عبور نہیں کی : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنر ل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ شکست پر اپنی عوام کو مطمئن کرنیکا تسلسل ہے۔واضح رہے بھارتی میڈیا یہ پروپیگنڈا کررہا ہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کو عبور کیا اور پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر