مشا ل ملک نے ویزہ کیلئے کبھی درخواست نہیں دی ، بھا رتی وزارت داخلہ

مشا ل ملک نے ویزہ کیلئے کبھی درخواست نہیں دی ، بھا رتی وزارت داخلہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے خاوند سے بھارت میں ملاقات کیلئے ویزہ کیلئے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ بھا رتی میڈ یا کے مطا بق منگل کو بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشال ملک کا بھارتی ویزہ 2015میں ختم ہو گیا تھا تاہم اس کے بعد سے انہوں نے یٰسین ملک سے ملاقات کیلئے کسی بھی قسم کی نہ تو کوئی درخواست دائر کی اور نہ ہی بھارت کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے کوئی رابطہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مشال ملک کو 2013میں دو سال کا ویزہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2014میں دو مرتبہ بھارت کا دورہ کیا، ویزہ ختم ہونے کے بعد مشال ملک نے اپنے خاوند سے بھارت میں ملاقات کیلئے ویزہ کیلئے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

بھا رتی وزارت دا خلہ

مزید : صفحہ اول