ڈرامہ سیریل”رشک” کی ٹیم آذربائیجان میں شروع

ڈرامہ سیریل”رشک” کی ٹیم آذربائیجان میں شروع
ڈرامہ سیریل”رشک” کی ٹیم آذربائیجان میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل’’رشک ‘‘ کی ریکارڈنگ آذربائیجان کے شہر باکو میں شروع ہوگئی ہے جس کے لئے اداکارعلی جوش، عظمیٰ خان،ایشل فیاض،ثنیہ شمشاد ،اشعر اصغر اور فہیم برنی سمیت بہت سے لوگ وہاں موجود ہیں۔ فنکار ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح میں بھی مصروف ہیں تاہم باکو میں شدید سردی کی وجہ سے کچھ لوگوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا بھی ہے لیکن اس کے باوجود وہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سب بہت انجوائے کررہے ہیں.اس سیریل کو فہیم برنی پروڈکشن پروڈیوس کررہی ہے جس کی ریکارڈنگ اس سے پہلے لاہور میں بھی کی جاچکی ہے.سیریل کے ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر سب سے زیادہ سیلفیاں اور تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے دوست لمحہ بہ لمحہ ان کی سرگرمیاں دیکھ کر تبصرے کررہے ہیں.

مزید :

کلچر -