فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ نے 76.33 کروڑ کا بزنس کر لیا

فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ نے 76.33 کروڑ کا بزنس کر لیا

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’ فقرے ریٹرنز‘‘ نے اب تک مجموعی طور پر 76.33کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا کے مطابق ہدایتکار مرگھ دیپ سنگھ لامبا کی فلم ’’ فقرے ریٹرنز‘‘ 8دسمبر کو ریلیز کی گئی جو اب تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی۔ فلم نے پہلے ہفتے میں 50.55 کروڑ، دوسرے ہفتے میں 23.26 کروڑ جبکہ تیسرے ہفتے میں 2.56 کروڑ  اور اب تک مجموعی طور پر 76.33 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

مزید : کلچر