فنکار کو فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے: صائمہ خان

فنکار کو فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے: صائمہ خان
فنکار کو فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے: صائمہ خان

  

لاہور(این این آئی) فلم اور سٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے۔ آج کے اسٹیج ڈراموں میں رقص لازمی جز بن چکا ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ بیہودہ رقص کر کے ڈرامہ بینوں کی توجہ حاصل کریں، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ رقص خود باقاعدہ ایک فن اور اس کو سیکھنے کیلئے برسوں کی ریاضت ہوتی ہے۔ آجکل اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والی نئی لڑکیاں اپنی سینیئرز کو کاپی کرتی ہیں مگر میرے نزدیک ان کو اپنے فن کے ذریعے اپنی پہچان بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر اور شہرت کی بلندیوں پر ہوں اس سے آگے مجھے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔

مزید : کلچر