نواز شریف کی عدلیہ مخالف تحریک کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے‘ شیخ رشید

نواز شریف کی عدلیہ مخالف تحریک کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے‘ شیخ رشید

ملتان (سٹی رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کرکے پاکستان میں سول وار کی بنیاد رکھ دی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ڈکٹیٹر آئے جو انہیں این آر او دے لیکن یہ بدلی ہو ئی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

فوج اور عدلیہ ہے جو اسے این آر او نہیں دے گی آج سے 90دنوں کے اندر ملک میں ایسا سیاسی بحران آئے گا کہ الیکشن نہیں ہو سکیں گے نواز شریف دو سال کے لئے آمریت چاہتے ہیں سارا پنڈ مرجائے وہ شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بنائیں گے شریف خاندان نے سی پیک کے منصوبوں میں اتنی حرام خوری اور کرپشن کی ہے کہ چین والے بھی توبہ کر اٹھے ہیں اب اس ملک میں رام شام کی ڈبہ فلم نہیں چلے گی میں نے حدیبیہ کیس تیار کر لیا ہے عالمی پاکستان دشمن قوتوں کے اشارے پر چلنے والی سازشوں کو ناکام بنانا قومی فریضہ ہے عمران خان اور طاہر القادری جتنے آج قریب ہیں اتنے کنٹینر پر بھی نہیں تھے (ن) لیگ کو پڑنے والا مذہبی ووٹ اب ہم نے کاٹ دیا ہے 2018میں شریف خاندان کی سیاست ختم ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جتنی توہین عدالت آج ہو ئی ہے کبھی نہیں ہو ئی نواز شریف نے شیم شیم کے نعرے لگوا دیئے انہیں موجودہ ججز کی بجائے ملک قیوم اور فوج میں جنرل بٹ جیسے آرمی چیف چاہیئے میں رضا ربانی سے درخواست کرتا ہو ں کہ وہ آرمی چیف کا ان کیمرہ سیشن سنسر کے بعد پوری قوم کے سامنے چلا دیں تاکہ جو لوگ منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کی طبیعت درست ہو سکے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بین الاقوامی ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ بن چکے ہیں ان کی سازش ہے کہ پاکستان میں عراق ، لیبیا، شام کی طرح خانہ جنگی ہو جائے اور وہ سزاؤں سے بچ جائیں خاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں اب مقابلہ خاقان عباسی اور شہباز شریف کے درمیان ہے شہباز شریف کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے اٹارنی جنرل سمیت کوئی حکومتی شخص کلبھوشن کا نام لینے کو تیار نہیں ہے یہ امریکہ اور انڈیا کی دوستی میں پاکستانی اداروں کو تباہ کرنے میں لگے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے وقت جنرل کیانی نے نواز شریف کوبتا دیا تھا کہ ان پر خود کش حملہ ہو نے والا ہے خودکش بمبار کی جیکٹ پیر ودھائی پر گاڑی میں بیٹھتے ہو ئے پھٹ گئی عدلیہ کو کس نے بحال کرایا لوگ اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ قادری سے پہلے نواز شریف کا نام ای سی ایل پر آ جائے گا پنجاب میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہو گا جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی مضبوط نظر آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی عدلیہ مخالف جنگ کو ہم خوش آمدید کہیں گے اور ہر سطح پر اس کا مقابلہ کریں گے آج نواز شریف نے جمہوریت کے خاتمے کے لئے واضح اعلان کر دیا ہے 90دنوں میں سب کچھ سامنے آ جائے گا ہماری خواہش ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں مگر نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ فوج آ جائے اور عدالت سے انہیں سزا نہ ہو فوج اور عدلیہ کو آنکھیں دکھانے والے درحقیقت کرپشن میں ملوث ہیں اور احتساب سے بچنا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری کو کہا کہ وہ بلاول کو آ گے لائیں جس پر وہ ناراض ہو گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر