شیخ رشید آج ڈیرہ غازیخان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

شیخ رشید آج ڈیرہ غازیخان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سربراہ عوامی مسلم لیگ پاکستان شیح رشید احمد آج(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دن 2بجے دربار قادریہ چوک پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں گذشتہ روز جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف آرگنائزر جنوبی پنجاب محمد رمضان قریشی مرکزی ترجمان امجد گولڈن ڈویژنل صدر ملتان عتیق الرحمٰن ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل ملتان شیخ محمد عمران صادق ، ضلعی صدر ڈیرہ غازیخان شیخ محمد یعقوب کی صدارت میں اجلاس ہوا اجلاس میں ضلعی صدر ملتان محمد آصف قریشی، راؤ ذولقرنین ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈیرہ غازیخان شیخ احسان الحق ، میاں عبدالرحمٰن بودلہ، سید انوار الحسن شاہ، ذولفقار خان میرانی بابو اکرم انصاری ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک اقبال ثاقب ، ملک محبوب ثاقب ،یاسر ببر ، جمشید علی مندرانی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی صدر شیخ محمد یعقوب نے بتایا کہ عوامی لیڈر اور عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے استقبال کیلئے ڈیرہ غازیخان کے مخلص عوامی رہنما شدت سے منتظر ہیں ۔

ڈیرہ اجتماع

مزید : ملتان صفحہ آخر