ٹریفک اہلکار سے معمولی ٹکر پر موٹر سائیکل سوار گرفتار‘ والد صدمے سے چل بسا

ٹریفک اہلکار سے معمولی ٹکر پر موٹر سائیکل سوار گرفتار‘ والد صدمے سے چل بسا

ملتان(کرائم رپورٹر) قصوری چوک کے قریب موٹر سائیکل ٹکرانے پر تلخ کلامی کے بعد نوجوان اور وارڈن کے مابین ہاتھا پائی ، ڈولفن فورس اور پولیس نے 3افراد کو حراست میں لے لیا۔بیٹے کی گرفتاری کی خبر سن کر والد صدمے سے چل بسا،ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ سول کپڑوں میں پیدل(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اپنے گھر جارہاتھا عاقب نے مجھے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد تلخ کلامی شروع ہوئی،۔مجھ پر غلط الزام عائد ہو ا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز قصوری چوک کے قریب نوجوان موٹر سائیکل سوار عاقب اپنی فیملی کے ہمراہ جارہا تھا،اس دوران سادہ لباس میں ٹریفک اہلکار سے معمولی ٹکر ہوئی جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی،جس پر ٹریفک وارڈن عادل کے بلانے پر ڈولفن فورس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان عاقب کو گرفتار کرلیا۔جس پربعد ازاں اس کے کزن حاشر اور احسن تھانے گئے تو انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔اس بارے عاقب کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے گھر میلاد سے فیملی کے ہمراہ گھر واپس آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے معمولی ٹکر ہوئی ،اور جھگڑا ہوا جھگڑے کے بعد میری والدہ اور دیگر بڑوں نے عادل وارڈن سے معافی بھی مانگی، لاکھ منت سماجت کے باوجود عادل وارڈن معاف کرنے کو تیار نہ ہوااور اسے گرفتار کر لیا گیا۔بعدازا ں بیٹے کی گرفتاری کا سن کر عاقب کے والد 55سالہ محمد اقبال دورہ پڑا اور وہ چل سا،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حاشر اور احسن موقع پر موجود نہ تھے تاہم انہیں بھی حوالات بند کیا گیا۔ بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع پر صدمے سے والد چل بسا، جاں بحق ہونے والے 55 سالہ محمد اقبال کے لواحقین کا لاش تھانہ شاہ رکن عالم کے باہر رکھ کر احتجاج۔ مظاہرین کی عادل وارڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے والد کے انتقال کی اطلاع ہر بیٹے عاقب کو چھوڑ دیا۔ دوران احتجاج تھانہ شاہ رکن عالم کا گیٹ بند کردیا گیا داد رسی کے لئے بھی کوئی پولیس افسر نہ آیا،دوسری جانب ٹریفک وارڈن عادل کا کہنا ہے کہ عاقب اور اسکے کزنوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،بعد میں مجھ پر ہی والد کے انتقال کا بھی الزام لگا دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی آر پی او ملتان نے ڈی ایس پی آر آئی بی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا دوسری جانب شاہ رکن عالم پولیس نما وارڈن پر تشدد کرنیوالے 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر